ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دبئی سے لوٹنے کے بعد بھٹکل میں ایک شخص کی خودکشی

دبئی سے لوٹنے کے بعد بھٹکل میں ایک شخص کی خودکشی

Mon, 14 Jan 2019 19:40:18    S.O. News Service

بھٹکل ۱۴ جنوری (ایس او نیوز) دبئی سے لوٹ کر بھٹکل کے منکولی  کے قریب رگھوناتھ روڈ کے ایک مکین  نے خودکشی کرلی جس کی شناخت رام چندرا دُرگیا دیواڑیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی نعش گھر کے ہی ایک کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔

اطلاع کے مطابق رام چندرا بیس پچیس سالوں سے دبئی میں ڈرائیونگ  کے کام پر مامور تھا۔ چار روز پہلے ہی وہ دبئی سے بھٹکل پہنچا تھا، آج پیر کو خودکشی کی  واردات پیش آئی۔

بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنی اکلوتی  بیٹی کی شادی کو لے کر کافی فکرمند تھا اور اُس کے لئے رشتہ تلاش کرنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا۔ سمجھا جارہا ہے کہ رشتہ تلاش کرنے میں ناکام ہونے پر دل برداشتہ ہوکر اُس نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا ہوگا۔اولاد میں  اُس کو   ایک لڑکا بھی ہے۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید تفتیش کررہی ہے۔


Share: